Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ادارہ ترقیات کراچی کے آفیسر کلب کے انتخابات خوشگوار، پُرامن اور جمہوری ماحول میں جاری ہیں، جن میں ادارے کے افسران کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹنگ کا عمل مقررہ ضابطۂ کار کے مطابق شفاف اور منظم انداز میں جاری ہے، جبکہ انتخابی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ کمیٹی اور انتظامیہ کی جانب سے مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہیں .افسران نے آفیسر کلب کے انتخابات کو ادارے کے اندر جمہوری روایات کے فروغ اور باہمی اشتراکِ عمل کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے انتخابات نہ صرف ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں بلکہ افسران کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ادارہ ترقیات کراچی کی انتظامیہ نے انتخابات میں افسران کی بھرپور شرکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ منتخب ہونے والی قیادت آفیسر کلب کی بہتری، افسران کی فلاح و بہبود اور ادارہ جاتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرے گی۔