Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

25-Jan-2026

ادارہ ترقیات کراچی کے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کی جانب سے شہر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کاروائی۔

اعلیٰ عدالتی احکامات کی روشنی میں ادارہ ترقیات کراچی کے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کی جانب سے شہر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں نارتھ کراچی ٹاؤن شپ میں ایگزیکٹو انجینئر ناصر صدیقی کی سربراہی میں سیکٹر 6B میں 15 ایکڑ اراضی پر قائم غیر قانونی فیکٹریاں و تجاوزات کے خلاف محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ نے بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن کیا، جہاں تجاوزات کو مکمل طور پر مسمار کردیا گیا۔ یہ تمام تر آپریشن ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کی نگرانی میں کیا گیا۔آپریشن کے دوران ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور پولیس کا بھرپور تعاون شامل رہا۔دوسری جانب ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ محمد عارف کی قیادت میں نارتھ کراچی سیکٹر 6B انڈسٹریل ایریا میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کو بھاری مشینری کے زریعے ہٹا دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کہا کہ شہر بھر میں قائم غیر قانونی تجاوزات کراچی کے شہری نظم و نسق اور بحالی میں حائل رکاوٹیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ادارہ ترقیات کراچی شہر کو اس کی اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے گا۔ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے مزید کہا کہ اس ضمن میں درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور سرکاری اراضی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے مستقبل میں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں۔


News Photo Gallery