Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

30-Jan-2026

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ضلع وسطی کے علاقے عزیز آباد 68 کروڑ 76 لاکھ سے زائد لاگت سے کے ڈی اے کے تعاون سے لال قلعہ پارک سمیت 5 پارکوں کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

‎ ‎ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ضلع وسطی کے علاقے عزیز آباد 68 کروڑ 76 لاکھ سے زائد لاگت سے کے ڈی اے کے تعاون سے لال قلعہ پارک سمیت 5 پارکوں کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی, ضلعی اور پارلیمانی لیڈر، ڈسٹرکٹ اور کونسل کے نمائندگان ،انجینیئر کے ڈی اے عبدالصمد جملانی سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کی شہریوں کو بہتر اور معیاری سہولیات کی فراہمی ہی ہمارا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پارکس اور تفریحی مقامات کی بحالی اور ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ شہریوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ لال قلعہ پارک کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے جہاں جاگنگ ٹریک، بچوں کے جھولے ، گرین ایریاز، فائبر کاسٹ ، آر سی سی سٹنگ ایریا اور بینچز نصب کی گئی ہے۔میئر کراچی نے کے ڈی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی شہر کی بہتری اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لال قلعہ پارک عوام کے لیے ایک خوشگوار اور مفید تفریحی مقام ثابت ہوگا۔


News Photo Gallery