Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ادارہ ترقیات کراچی میں سرجانی ٹاؤن شپ، نارتھ کراچی ٹاؤن شپ اور کورنگی ٹاؤن شپ کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے سلسلے میں پہلا ٹوکن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ نیلامی 3 اور 4 فروری 2026ء کو سوک سینٹر ایڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی۔پہلے ٹوکن کے اجرا کے موقع پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے جمیل احمد اور ڈائریکٹر آئی ٹی کے ڈی اے عباس علی موجود تھے۔ اس موقع پر نیلامی کے انتظامات اور شفاف طریقہ کار کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔کے ڈی اے حکام کے مطابق نیلامی کا مقصد ادارے کے مالی وسائل میں اضافہ اور شہر میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ نیلامی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور خواہشمند افراد مقررہ تاریخوں پر شرکت کر سکتے ہیں۔