Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

04-Feb-2026

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے لائنز ایریا میں واقع کے ڈی اے پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا۔

‎ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے لائنز ایریا میں واقع کے ڈی اے پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران وزیر بلدیات سندھ نے عمارت میں فائر اینڈ سیفٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور کمشنر کراچی اور ڈی جی کے ڈی اے سے موجودہ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عمارت میں تمام حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت اور بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی حادثے یا ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کے محفوظ انخلا کے لیے ایمرجنسی دروازوں اور دیگر حفاظتی سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے, دورے کے دوران ممبر ایڈمنسٹریشن کے ڈی اے شکیل صدیقی، پروجیکٹ ڈائریکٹر لارپ عبد اللہ ڈھری موجود تھے۔


News Photo Gallery