Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

16-Feb-2026

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر کے ڈی اے ملازمین کیلئے ایمبولینس سہولت فراہم

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے ادارہ ترقیات کراچی میں ملازمین کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلے میں کے ڈی اے پولی کلینک میں ایمبولینس کی باقاعدہ سہولت فراہم کردی۔ اس اقدام کا مقصد کے ڈی اے ملازمین کو دورانِ ڈیوٹی یا ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد کی فراہمی اور محفوظ منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ ادارے کے ملازمین کسی بھی سرکاری ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود، صحت اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولینس سہولت 24 گھنٹے سوک سینٹر میں فراہمی سے ملازمین کو ایمرجنسی کی صورت میں فوری طبی امداد میسر آئے گی اور انہیں قریبی طبی مراکز تک بروقت منتقل کیا جاسکے گا۔ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات کی روشنی میں ادارے میں ملازمین کی فلاحی و بہبود اور سہولیات میں مزید بہتری لانے کے اقدامات بھی جاری رکھے جائیں گے تاکہ ملازمین بہتر اور محفوظ ماحول میں اپنی خدمات انجام دے سکیں۔سرپرست اعلیٰ محمد اشرف اور ان کی ٹیم نے کے ڈی اے ایمبولینس کی سہولت کو یقینی بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا، سرپرست اعلیٰ محمد اشرف نے ایمبولینس کی چابی انتظامیہ کو حوالے کی۔ اس موقع پر سرپرستِ اعلیٰ پیپلز لیبر یونین محمد اشرف، سیکریٹری کے ڈی اے محمد ارشد، ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی،سینئر ڈائریکٹر لینڈ جمیل احمد اور چیف سکیورٹی آفیسر میجر (ر) عمران محمد خان، حسن نقوی، محمد سمیع الرحمن، ذیشان قیوم بھی موجود تھے۔


News Photo Gallery