Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

26-Feb-2026

انٹرن شپ 2026 فرسٹ سیشن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے۔ڈی۔ اے۔

ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز لائیژن 2005ء سے، حکومتِ سندھ کی جانب سے صوبے کے نوجوانوں کو فنی و تکنیکی تعلیم میں مہارت فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں حکومتِ سندھ کے ماتحت اور دیگر معروف جامعات، بالخصوص این ای ڈی یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، اقراء یونیورسٹی، فاسٹ یونیورسٹی، عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے تقریباً 130 سے زائد طلبہ و طالبات کو رمضان بریک 2026ء سے انٹرن شپ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔انٹرن شپ پروگرام کے دوران ڈائریکٹر ٹریننگ اور سینئر آفیسر جناب عزیز عباسی نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں شریک انٹرنز کو لیکچر دیتے ہوئے انہیں جدید ٹیکنیکل مہارتوں، عملی تربیت اور پیشہ ورانہ تقاضوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو صنعت و ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور انہیں عملی میدان میں باصلاحیت بنانا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔


News Photo Gallery