09-Mar-2026
ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی سے کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) کا اظہارِ تشکر
کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) نے سوک سینٹر میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر یونین کے عہدیداران نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے پر پھول نچھاور کیے اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس دوران ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی و دیگر افسران بھی موجود تھے، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ وہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر وسیم شمشاد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ادارے کی جانب سے پیش کیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری دے کر کے ڈی اے کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود اور ادارے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گا۔کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرستِ اعلیٰ عمران جعفری نے اس موقع پر کہا کہ گورننگ باڈی کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے ذریعے کے ڈی اے کے ملازمین کو عید سے قبل ایک اہم اور خوش آئند تحفہ دیا گیا ہے، جس پر تمام ملازمین ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی اور متعلقہ حکام کے شکر گزار ہیں۔