Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

07-Apr-2026

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے سرجانی ٹاؤن شپ سیکٹر 5 کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

‎ ‎ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے سرجانی ٹاؤن شپ کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ممبر فنانس نوید انور صدیقی، چیف انجینیئر کے ڈی اے عبدالصمد جملانی، سینیئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان شکیل صدیقی، سپرینٹنڈنٹ انجینیئر جنید صدیقی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ عرفان یوسف زئی، سمیت متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو سرجانی ٹاؤن شپ سیکٹر 5 میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ علاقے میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی، نالوں کی مرمت و تعمیر اور فٹ پاتھ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، جسے مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی نے جاری کاموں کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ زیر زمین سیوریج کا نظام بہتر بنانے کے بعد روڈز کی تعمیر ممکن بنائی جائے مزید تمام ترقیاتی منصوبے اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ سرجانی ٹاؤن کے مکینوں کو بہتر سفری سہولیات اور نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری فراہم کی جا سکے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کام کی بروقت تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کی جائے اور تمام افسران تعمیراتی منصوبے میں اپنی صلاحیت کو بہتر انداز سے پورا کرے۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔


News Photo Gallery