Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

13-Apr-2026

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈی اے کے ایگزیکٹو انجینئرز کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈی اے کے ایگزیکٹو انجینئرز کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں چیف انجینئر عبدالصمد جملانی اور سپرینٹنڈنٹ انجینئر جنید صدیقی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی کو ادارے کے زیر انتظام مختلف ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایگزیکٹو انجینئرز نے جاری منصوبوں کی موجودہ صورتحال، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفننگ دی۔ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور کام کے معیار اور رفتار کو مزید بہتر بنائیں تاکہ منصوبے بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی کو ہر منصوبے کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ بریفنگ بھی دی گئی اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔


News Photo Gallery