Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ادارہ ترقیات کراچی کے زیرِ نگرانی ضلع وسطی کراچی میں پل کے نیچے موجود غیر استعمال شدہ جگہ کو خوبصورت، دیدہ زیب اور عوام کے لیے ایک پُرفضا تفریحی مقام میں تبدیل کرنے کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد شہر کے غیر استعمال شدہ مقامات کو بہتر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو صحت مند اور مثبت تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے۔محکمہ بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ، حکومتِ سندھ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے مذکورہ مقام پر تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے مختلف کام مکمل کیے گئے، جس کے بعد یہ جگہ ایک خوبصورت اور عوامی تفریحی مقام کی شکل اختیار کرگئی ہے۔منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیرِ بلدیات، حکومتِ سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات اور سرپرستی میں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے 30 اگست 2026ء کو منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجینئر کے ڈی اے جنید صدیقی سمیت متعلقہ افسران اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں موجود غیر استعمال شدہ اور ویران مقامات کو خوبصورت، سرسبز اور عوامی سہولیات کے مراکز میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایسے منصوبوں سے نہ صرف شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات میسر آتی ہیں بلکہ شہر کی مجموعی خوبصورتی اور ماحول کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی شہریوں کو بہتر ماحول اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف ترقیاتی و تزئینی منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ مستقبل میں بھی شہر کے مختلف علاقوں میں غیر استعمال شدہ جگہوں کو عوامی مفاد میں قابلِ استعمال بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔