Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن No.SOI(SGA&CD)-3/22/2021 کے تحت زین العابدین انصاری کو ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔زین العابدین انصاری نے باقاعدہ طور پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے کے ڈی اے کے مختلف شعبہ جات کے ڈائریکٹرز کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے دوران ادارے کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور، ترقیاتی سرگرمیوں اور ملازمین کو درپیش مسائل سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل زین العابدین انصاری نے افسران پر زور دیا کہ ادارے کی بہتری، شفافیت اور کارکردگی میں اضافے کے لیے باہمی تعاون اور ٹیم ورک کو فروغ دیا جائے، جبکہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے بھی سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے زین العابدین انصاری نے کہا کہ کے ڈی اے ایک اہم قومی و شہری ادارہ ہے اور میری بھرپور کوشش ہوگی کہ ادارے کو مزید فعال، مستحکم اور بہتر انتظامی و مالی حالات کی جانب گامزن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی بہتری کے لیے افسران اور ملازمین کو ساتھ لے کر چلیں گے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو بھی ترجیح دی جائے گی۔