Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

02-Oct-2026

· ‎ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری کا شہر کراچی میں کے ڈی اے کے زیرِ نگرانی مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اچانک دورہ

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری نے شہر کے مختلف علاقوں میں کے ڈی اے کے زیرِ نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں کا اچانک دورہ کیا اور مختلف منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام، پیش رفت اور معیار کا موقع پر جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے ملیر ندی، صدیق جوکیو گوٹھ میں 626 ملین روپے کی لاگت سے زیرِ تعمیر فلائی اوور کے منصوبے کا معائنہ کیا، جہاں متعلقہ افسران نے انہیں منصوبے کی موجودہ صورتحال اور تعمیراتی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔بعد ازاں ڈی جی کے ڈی اے نے ملیر کینٹ تا ایم نائن سپر ہائی وے زیرِ تعمیر سڑک کا بھی معائنہ کیا، جو 99.9 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران سے منصوبے کے مختلف مراحل، کام کی رفتار اور معیار سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے صرف تعمیراتی سرگرمیاں نہیں بلکہ شہریوں کی روزمرہ زندگی میں آسانی اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کا ذریعہ ہیں، اس لیے ان منصوبوں میں معیار اور بروقت تکمیل کو اولین ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے اچانک معائنے کا مقصد زمینی سطح پر کام کی صورتحال کا جائزہ لینا، معیار کو یقینی بنانا اور منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، رفتار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید بہتر بنایا جائے اور تعمیراتی معیار کے مقررہ تقاضوں کو ہر صورت ملحوظ رکھا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری اور بنیادی سہولیات جلد از جلد فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی شہر کی تعمیر و ترقی اور شہری مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتا رہے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ کراچی سمیت سندھ اور پاکستان کی مجموعی ترقی میں کے ڈی اے اپنا مؤثر اور مثبت کردار جاری رکھے۔ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے عبدالصمد جملانی، سپرنٹنڈنگ انجینئر جنید صدیقی اور متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز بھی موجود تھے۔


News Photo Gallery