Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

30-Oct-2026

سرجانی ٹاؤن شپ سیکٹر 5میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ، شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری نے سرجانی ٹاؤن شپ سیکٹر5میں حکومت سندھ کے تعاون سے ادارہ ترقیات کراچی کی زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور موقع پر کام کی رفتار، تعمیراتی معیار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کوترقیاتی اسکیم ADP No.1761 برائے سال26-27 کے تحت جاری9 مختلف ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ان منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر و بہتری، سیوریج لائنوں کی تنصیب اور برساتی نالوں کی تعمیر جیسے اہم کام شامل ہیں، جن کا بنیادی مقصد علاقے کے رہائشیوں کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنا، نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانا اور آمدورفت کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے زین العابدین انصاری نے متعلقہ انجینئرز اور تعمیراتی عملے کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ معیار اور منظور شدہ تکنیکی ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار کے میٹریل کے استعمال پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا، کیونکہ ترقیاتی کاموں کا اصل مقصد صرف تعمیر مکمل کرنا نہیں بلکہ ایسی پائیدار سہولیات فراہم کرنا ہے جن سے شہری طویل عرصے تک مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن شپ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات کی بہتری ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سڑکوں کی تعمیر، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور برساتی پانی کی بروقت نکاسی ایسے اقدامات ہیں جن کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچتا ہے،ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ متعلقہ افسران منصوبوں کی مسلسل نگرانی کریں اور کام کی پیش رفت سے متعلق باقاعدگی سے رپورٹ پیش کریں۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت سندھ کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر منصوبہ بندی، بہتر نگرانی اور معیاری تعمیراتی کام کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا تاکہ سرجانی ٹاؤن شپ کے مکینوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔اس موقع پر چیف انجینئر عبدالصمد جملانی، سپرنٹنڈنگ انجینئر جنید صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔


News Photo Gallery