Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) کے وفد نے سوک سینٹر میں ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین آباد حنیف گوہر، سینئر وائس چیئرمین انجینئر دانش اور وائس چیئرمین سید خورشید عالم شامل تھے۔ملاقات کے دوران شہر کی ترقی، تعمیراتی شعبے کے فروغ، رہائشی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری نے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف ترقیاتی اسکیموں کے تحت مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، اسی مقصد کے تحت پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے ذریعے نئے رہائشی منصوبے متعارف کرانے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی پائیدار ترقی اور عوام کو بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ شعبوں کے ساتھ تعاون اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ ادارہ ترقیات کراچی شہریوں کی فلاح و بہبود اور رہائشی سہولیات میں بہتری کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتا رہے گا۔ملاقات کے موقع پر ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری کی جانب سے آباد کے وفد کو سندھ کی ثقافت اور روایتی مہمان نوازی کی علامت کے طور پر سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی، جبکہ ادارہ ترقیات کراچی کا یادگاری سووینئر بھی پیش کیا گیا