Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) کے زیر اہتمام منعقدہ ایکسپو 2026 کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے ربن کاٹ کر نمائش کا آغاز کیا اور مختلف اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پیش کی جانے والی مصنوعات، تعمیراتی ٹیکنالوجی اور سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر بلدیا ت سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایکسپو 2026 تعمیراتی شعبے اور اس سے وابستہ صنعتوں کے فروغ کے لیے ایک اہم اور مثبت پیش رفت ہے۔ اس طرح کی نمائشیں نہ صرف مقامی کاروبار اور صنعت کو ترقی کے نئے مواقع فراہم کرتی ہیں بلکہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور اس سے وابستہ متعدد صنعتوں کو بھی تقویت ملتی ہے۔ حکومت سندھ صوبے میں کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور بہتر رہائشی سہولیات کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر وسیم احمد شمشاد اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری نے بھی مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، جہاں انہیں نمائش میں پیش کی جانے والی مصنوعات، تعمیراتی سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجئنیر کے ڈی اے عبد الصمد جملانی، ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ زین شاہ موجود تھے۔