Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

28-Dec-2023

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور صدیقی سوک سینٹر کانفرنس روم میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے.

سوک سینٹر بلڈنگ ادارہ ترقیات کراچی کی ملکیت ہے، اس لئے ضروری ہے کہ سوک سینٹر بلڈنگ میں صفائی و ستھرائی اور بیوٹی فیکیشن کو ترجیحات میں شامل کیا جائے۔ متعلقہ حکام وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) سید مقبول باقر کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کرتے ہوئے سوک سینٹر بلڈنگ کی تزئین و آرائش اور صفائی و ستھرائی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار کا ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے سوک سینٹر کانفرنس روم میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف سیکورٹی آفیسر ریٹائرڈ میجر عمران سوک سینٹر بلڈنگ کے اطراف غیر قانونی پتھارے اور پارکنگ کا فوری طور پر خاتمہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستقبل قریب میں بلڈنگ کی باؤنڈری وال کے اطراف تجاوزات قائم نہ ہو۔ انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر سول کو ہدایت جاری کی کہ سوک سینٹر بلڈنگ سے غیر ضروری ساز و سامان کو ہٹایا جائے اور بلڈنگ کے تمام واش رومز سمیت داخلی و خارجی راستوں اور سبزہ زار میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی و ستھرائی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ مذکورہ بلڈنگ میں غیر فعال فائر فائٹنگ سسٹم کو مرمت کرکے فعال کیا جائے اور اسٹاف کو فائر فائٹنگ سسٹم استعمال کرنے کے لئے ضروری ٹریننگ دی جائے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے سیکریٹری کے ڈی اے کو ہدایت جاری کی کہ سوک سینٹر میں قائم نجی بینکس اور دفاتر کو پابند کیا جائے کہ بلڈنگ کے اندر صفائی و ستھرائی کے لئے اقدامات کئے جائیں اور ان کے لئے پارکنگ کا مخصوص ایریا الاٹ کیا جائے۔انہوں نے ڈائریکٹر پارکس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جنوری کے مہینے میں سوک سینٹر سبزہ زار میں گل داؤدی پھولوں کی نمائش منعقد کی جائے تاکہ شہریوں کو خوشگوار ماحول فراہم کیا جاسکے اور بلڈنگ میں موجود درختوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کے لئے اقدامات کئے جائیں اس کے علاوہ مزید خوبصورت پھول پودے لگانے کا عمل شروع کیا جائے۔ ایگزیکٹو انجینئر سول/ الیکٹریکل میکنیکل کے انجینئرز کو چیف انجینئر طارق رفیع نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ امور میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آخر میں ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر ایمپلی مینٹیشن کو آرڈی نیشن محمد ارشد کو احکامات دیئے کہ فوری طور پر مذکورہ ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے اور پیش رفت رپورٹ تین دن کے اندر پیش کی جائے۔ اجلاس میں ممبر فنانس ورئیل اندھر، چیف انجینئر طارق رفیع، سیکریٹری کے ڈی اے بہزاد علی، ڈائریکٹر پارکس محمد زاہد، ایگزیکٹو انجینئرز و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery