Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کی سربراہی میں سوک سینٹر کانفرنس روم میں اعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس طلب ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی کے ڈی اے کو متعلقہ شعبہ جاتی افسران نے دفتری و انتظامی امور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور ادارہ کو مستقبل قریب میں بہترکرنے کے لئے مثبت آراء و تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اتفاق رائے ہوا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی بشمول افسران و ملازمین اور شہریوں کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کلیدی کردار ادا کریں گے۔ ڈی جی کے ڈی اے نوید انور کا کہنا تھا کہ زبانی کلامی بیان جاری کرکے گہری تشویش کا اظہار نہیں بلکہ عملی اقدامات کرکے ادارہ کو مالی مسائل سے نکالنے اور افسران و ملازمین کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کی اہم ضرورت ہے۔ ہم نے ادارہ کی مالی ساکھ بہتر اور درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے اقدامات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، مثبت تجاویز پر غورو فکر کرنے کے بعد ادارہ کے وسیع تر مفاد میں فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے گا جس کے باعث ادارہ معاشی طور پر نہ صرف مستحکم ہوگا بلکہ شہر سمیت شہریوں کے بنیادی حقوق کی فراہم کا ضامن ثابت ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے احکامات جاری کئے کہ تمام افسران و ملازمین وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر دفتری حاضری یقینی بنائیں اور شہریوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ /چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کمال احمد صدیقی، سیکریٹری کے ڈی اے بہزاد عامر میمن، ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی، ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ ناصر خان، ڈائریکٹر پارکس محمد زاہد، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ارشد عباس، ڈائریکٹر فنانس کاشف خان، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ اربن ڈیزائننگ رفیق کھوڑو، ڈائریکٹر ایمپلی مینٹیشن اینڈ کوآرڈی نیشن محمد ارشد، پروجیکٹ ڈائریکٹر شکیل صدیقی، ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ عبید احمد ودیگر افسران موجود تھے۔