Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

04-Jan-2024

ڈائریکٹر جزل کے ڈی اے نوید انور صدیقی نے سوک سینٹر کانفرنس روم میں اعلیٰ افسران پر مشتمل مختلف اجلاسوں کی صدارت کی

بحیثیت ڈائریکٹر جزل کے ڈی اے یہ میری پہلی اور بنیادی ترجیح ہے کہ کے ڈی اے کو کراچی شہرکی ترقی اور شہریوں کو بہتر رہائشی اور سفری سہولیات کی فراہمی کادوبارہ سے ایک بڑا اور اہم ادارہ بنایا جائے۔ متوسط طبقہ کو نئی و سستی رہائشی سہولت مہیا کرنے کے لئے ادارہ ترقیات کراچی کی کاوشیں قابل ذکر ہیں۔ ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہر کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے نئی و سستی رہائشی اسکیموں ودیگر ترقیاتی منصوبوں پر منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے سوک سینٹر کانفرنس روم میں اعلیٰ افسران پر مشتمل مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ اسکیم کو احکامات جاری کئے کہ فیڈرل بی ایریا میں رہائشی اسکیم کے لئے مناسب جگہ کی نشاندہی کرکے پروجیکٹ کی منصوبہ بندی مکمل کرکے PC-1 تیار کیا جائے تاکہ متوسط طبقہ کو نئی و سستی رہائشی سہولیات مہیا کی جاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاری منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل اورنئے رہائشی منصوبوں کی تیاری اور اجراء،تمام ترجیحات پر عملدرآمد و کامیابی کے حصول اور حکومت سندھ، کراچی کے شہریوں اور آپ سب کا ساتھ اہم ہوگا۔ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر آئی ٹی کمال صدیقی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو جلدازجلد فعال کیا جائے تاکہ سوک سینٹر بلڈنگ کی انٹرنل مانیٹرنگ کی جاسکے۔ اجلاس کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے چیف انجینئر طارق رفیع کو ہدایت جاری کی کہ مشین ٹول فیکٹری، اسفالٹ پلانٹ کی مشینری کو فوری طور پر پائپ فیکٹری میں منتقل کیا جائے۔ انہوں نے ڈائریکٹر پارکس کو احکامات جاری کئے کہ کے ڈی اے نرسریز کو واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں نوٹس جاری کئے جائیں اور ان کو قانون کے دائرے میں لایا جائے۔ سوک سینٹر بلڈنگ میں رواں ماہ گل داؤدی پھولوں کی نمائش کے لئے تمام تر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ آخر میں ڈی جی کے ڈی اے نے ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ سول کو ہدایت کی کہ مذکورہ بلڈنگ میں واش رومز کے اطراف سائن ایج بورڈز آویزاں کئے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر بلڈنگ کی صفائی و ستھرائی کا عمل بہتر کیا جائے۔ بعدازاں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے ڈی جی کے ڈی اے سے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری پبلک ہاؤسنگ پروجیکٹس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ آخر میں ڈی جی کے ڈی اے نے وفد سے مثبت تجاویز و آراء طلب کیں۔ اجلاسوں میں ممبر فنانس ورئیل اندھر، ممبر ٹیکنیکل / چیف انجینئر طارق رفیع، سیکریٹری کے ڈی اے بہزاد عامر، ڈائریکٹر فنانس کاشف صدیقی، ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ اسکیم ناصر خان، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال صدیقی، ڈائریکٹر پارکس محمد زاہد، ڈائریکٹر C&I محمد ارشد، لاء آفیسر افتخار احمد و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery