Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
وقت کی ضرورت ہے کہ بکھری سوچوں کو اکٹھا کرکے اور ذاتی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ادارہ اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، اب نہ صرف عملی طور پر اقدامات کرنے بلکہ اختتامی تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ہمیں مستقبل میں ایسے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے آئندہ آنے والی نسلیں استفادہ حاصل کرسکیں۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے پنجوانی اسٹی ٹیوٹ آف بزنس اسٹڈیز اینڈ ٹیکنالوجی بحریہ ٹاؤن کراچی کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی میں طلباء و طالبات کا کلیدی کردار ہے، طلباء و طالبات جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی نئی سمت کی جانب گامزن کرنے میں بنیادی کردار اد کرسکتے ہیں۔ ادارہ ترقیات کراچی طلباء و طالبات کی ملک کی ترقی کے لئے کارکردگی کو قابل قدر نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہونہار طلباء و طالبات کی تائید و حمایت جاری رکھے گا۔ ادارہ ترقیات کراچی شہر کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری اور شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا ضامن ہے۔ اس ضمن میں ادارہ اپنے وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے تمام تر توانائیاں صرف کررہا ہے۔ تقریب میں قونصلیٹ جنرل UAE کے PA آغا اعظم، چیئرمین پی پی ایل رانا عدنان مدثر، چیئرمین کیلیفورنیا رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز بلال طالب، ڈائریکٹر فنانس کے ڈی اے کاشف صدیقی، ایڈیشنل ڈائریکٹرکے ڈی اے محمد زاہد،حفیظ الرحمن، سیف اللہ، محمد یوسف (جی ایم علی ثقلین رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز) اور سابق طلباء کی کافی تعداد نے شرکت کی۔