Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے سوک سینٹر میں قائم ویجیلنس سینٹر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کا کہنا تھا کہ سوک سینٹر بلڈنگ کی سیکورٹی میں مزید بہتری کے لئے ویجیلنس سینٹر قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ دفتری و انتظامی امور کی نگرانی شامل ہے۔ سوک سینٹر بلڈنگ کے مختلف مقامات پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا باعث بنیں گے۔سوک سینٹر بلڈنگ میں سیکورٹی کے مزید سخت اقدامات کئے گئے ہیں، داخلی و خارجی راستوں پر جدید کمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی مکمل طور پر فعال ہے، شہریوں کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے ادارہ بھرپور وسائل کا استعمال کررہا ہے۔ حال ہی میں ریکوری ڈپارٹمنٹ کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے اس سلسلے کو وسعت دیتے ہوئے لینڈ ڈپارٹمنٹ کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈکرنے کا عمل جاری ہے جو کہ ریکوری ڈپارٹمنٹ سے منسلک ہوگا۔ ادارہ ترقیات کراچی بہتری کی جانب گامزن ہے اور افسران و ملازمین اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ادارہ کو ترقی کو منازل کی جانب گامزن کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، چیف سیکورٹی آفیسر(ر) میجر عمران، پرسنل اسٹاف آفیسر ریاض احمد راشد و دیگر افسران موجود تھے۔