Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

21-Jan-2024

کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔نوید انور صدیقی

عنقریب انٹر ڈپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کا اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور صدیقی نے کے ڈی اے اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ رضا قائم خانی، ڈائریکٹر اسپورٹس جمیل احمد، کے ڈی ایمپلائز یونین کے شاہد سلیم، پیپلز لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف، کے ڈی اے ورکر یونین کے صدر محمد افتخار، آئی ٹی آفیسر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عزیز عباسی، کے ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عمران اعجاز، کے ڈی اے پینشنر ایسوسی ایشن ساجد حسن، پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا شکیل صدیقی، سابق ڈائریکٹر فنانس حامد حسین رضوی، ایگزیکٹو انجینئر شعیب سعید سید احمد علی سیدین رضوی، اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم، سابق ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، ترجمان کے ڈی اے اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے اس موقع پر مزید کہا کہ شہر کراچی میں کے ڈی اے کے زیر اثر تمام کھیل کے میدانوں کو عنقریب آباد کیا جائے گا۔ نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر اور نگراں صوبائی وزیر بلدیات سندھ محمد مبین جمانی کی خواہش ہے کہ شہر میں جرائم کی شرح میں کمی کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا جائے اور نگراں حکومت کی بھی یہی خواہش ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوں، ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے کہا کہ میری بھی خواہش ہے کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کی بحالی کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو جلد از جلد آباد کیا جائے۔ انہوں نے کے ڈی اے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے کامیاب اسپورٹس فیسٹیول کا انعقادممکن بنانا قابل ستائش ہے اور عنقریب بلدیاتی اداروں پر مشتمل ایک کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نوید انور صدیقی نے کرکٹ کی فاتح ٹرافی اکاؤنٹ اینڈ فنانس کے کپتان عرفان رضا جبکہ رنرزاپ ٹرافی لینڈ ریکوری کے کپتان حسام الکبیر کو دی۔


News Photo Gallery