Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

22-Jan-2024

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نوید انور نے سرجانی ٹاؤن میں جاری ترقیات کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں.

حکومت سندھ سے جاری کردہ ADP فنڈ سے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ماہر انجینئرز پر مشتمل افسران و ملازمین شہر کے مختلف مقامات پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں۔جلد ہی شہر کے انفرااسٹرکچر میں نمایاں بہتری نظر آئے گی۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کے شہر کی بہتری کے لئے احکامات پر من و عن عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کا نادرن بائی پاس میں واقع کے ڈی اے اراضی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ اسکیم 46 کے قیام کے لئے پلاننگ اور فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے۔ اس موقع پر ممبر ٹیکنیکل/ چیف انجینئر طارق رفیع، ڈائریکٹر ڈی پی اینڈ یوڈی رفیق کھوڑو، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ جمیل بلوچ، ایگزیکٹو انجینئر سرجانی ٹاؤن و دیگر افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نوید انور نے سرجانی ٹاؤن میں جوڑیا بازار کی طرز پر ہول سیل مارکیٹ قائم کرنے کے لئے افسران کو بہتر حکمت عملی مرتب کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈی جی کے ڈی اے نے کے ڈی اے انڈسٹریل زون کے دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر اسٹیٹ کو ہدایت جاری کی کہ لاء انفورنسمنٹ کے تعاون سے سرجانی ٹاؤن میں تجاوزات کی نشاندہی کرکے ہنگامی طور پر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے، کے ڈی اے اراضی کو مکمل طور پر واہگزار کراکے آکشن کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں جبکہ کے ڈی اے سائٹ آفس سرجانی ٹاؤن میں نجی دفاتر سے کرائے کی مد میں واجبات کی ادائیگی کی وصولیابی ممکن بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ ڈی جی کے ڈی اے 4-K چورنگی تا گلشن معمار زیر تعمیر روڈ میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لئے ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے، اس ضمن میں کسی صورت کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کے تعاون سے کراچی شہر بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تفریحی و صحتمندانہ سہولیات فراہم کرنے اور نئی و سستی رہائشی اسکیمیں تیار کرنے کے لئے ادارہ ترقیات کراچی منصوبہ بندی تیار کررہا ہے۔ماضی میں منفی اقدامات کے باعث ادارہ معاشی عدم استحکام کا شکار رہا جس کے باعث معاشی درجہ حرارت میں شدت دیکھی جارہی ہے۔ ادارہ کی تمام تر توجہ معاشی پالیسیاں بہتر بنانے اور ان فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر مرکوز ہیں، نئے ذرائع آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کے لئے ہر پہلو کا جائزہ لیا جارہا ہے آئندہ چند ہفتوں میں ادارہ کو حکومت سندھ کے تعاون سے معاشی طور پر مستحکم کرنے کے مثبت اقدامات کے دوررس نتائج حاصل ہوں گے۔


News Photo Gallery