Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

31-Jan-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے گزشتہ روز کمشنر کراچی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں اور منتظمین سے خطاب کیا.

کراچی میں صحت مند سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے اور نوجوان نسل کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کے ڈی اے بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔شہر بھر میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے گزشتہ روز کمشنر کراچی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں اور منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع، غلام محمد خان، آصف گلفام، غلام عباس جمال ایڈووکیٹ، ایم نسیم اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ حنیف محمد، صلاح الدین، جہانگیر خان جیسے نامور کھلاڑی ادارہ ترقیات کراچی کے پلیٹ فارم سے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کریں، ادارہ ترقیات کراچی باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے KBBA کی درخواست پر چیف انجینئر طارق رفیع کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 30 دن کے اندر کورٹ کی تزئین و آرائش کا کام کے ڈی اے کے تعاون سے شروع کیا جائے۔ دریں اثناء ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے 2023ء کی رنر اپ بحریہ باسکٹ بال کلب اور ممتاز کلب آرام باغ کلب نے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے سیمی فائنل میں بحریہ کلب نے 2100 PATARS کلب کو 56-61 پوائنٹس سے شکست سے دوچار کیا۔ ونر ٹیم کی جانب سے بہزاد خان نے 18 حماد خان نے 14 اور علی حسن نے 12 جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے رانا اطہر نے 21 محسن ریاض نے 10 اور انس عثمان نے 10 پوائنٹس اسکور کئے۔ دوسرے سیمی فائنل میں آرام باغ نے سول ٹائیگوز کلب کو46-55 پوائنٹس سے شکست دے دی۔ ونر ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 22 عبداللہ امام نے 18 اور منیب الرحمن نے 10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے دانیال مروت نے 18 زید اشرف نے 16 اور حارث شاہد نے 10 پوائنٹس اسکور کئے۔


News Photo Gallery