Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ادارہ کی مالی ساکھ بہتر اور درپیش مسائل کے خاتمہ کے لئے اقدامات پر گہری نظر رکھی جائے اور ادارہ کے اخراجات میں کمی کرکے آمدن میں اضافہ کے لئے نئے ذرائع تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اس ضمن میں متعلقہ حکام ذرائع آمدن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ضروری و انتظامی امور میں بہتری کے لئے مثبت تجاویز پیش کریں۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے کے ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کو لینڈ ڈپارٹمنٹ سے متعلق دفتری امور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مذکورہ ڈپارٹمنٹ میں کمپیوٹرائزڈ نظام کا عمل جلد ازجلد مکمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ڈائریکٹر لینڈ کو ہدایت جاری کی کہ کمپیوٹرائزڈ نظام نافذ کرنے کے لئے ڈائریکٹر آئی ٹی سے بھرپور تعاون کیا جائے۔ زبانی جمع خرچ کرنے کے بجائے ٹھوس اقدامات کئے جائے اور آئندہ اجلاس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔ادارہ ترقیات کراچی کے تمام شعبہ جات کے افسران و ملازمین حاضری کو یقینی بنائیں، مسلسل غیر حاضر ی کی صورت میں تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔شعبہ جاتی افسران اپنے دفاتر میں صفائی و ستھرائی میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بداعتمادی کی فضا سے باہر نکالنے کے لئے مشاہدہ کیا جائے کہ عام صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کس طرح ممکن بنائی جائے۔ اب زبانی کلامی بیان جاری کرکے گہری تشویش کا اظہار نہیں بلکہ عملی اقدامات کرکے ادارہ کو مالی مسائل سے ہر صورت نکالنا ہوگا، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کرپٹ افسران کے لئے گنجائش نہیں ہے،ادارہ میں موجو دایسے عناصر جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں وہ فوری طور پر قبلہ درست کرلیں، ادارہ کے ساتھ تعاون اور ادارے کی نیک نامی ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر طارق رفیع، ڈائریکٹر آئی کمال احمد صدیقی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ارشد عباس، ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ و دیگر افسران موجود تھے۔