Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

18-Feb-2024

کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام فارم ہاؤس کا ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے دست مبارک سے افتتاح کردیا

گزشتہ روز کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام فارم ہاؤس کا ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے دست مبارک سے افتتاح کردیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔ کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عمران اعجاز نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے شرکاء سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے افسران و ملازمین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے ڈی اے آفیسرز کی جانب سے افسران کے لئے فارم ہاؤس کا قیام خوش آئند اقدام ہے۔ کے ڈی اے افسران اپنی فیملی کے ہمراہ خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے فارم ہاؤس کی مزید تزئین و آرائش کے لئے 5 لاکھ روپے جبکہ کے ڈی اے آفیسرز اسپورٹس کمپلیکس گلستان جوہر کے لئے 10 لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا، جس کا مقصد صحت مند اور تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیل کو فروغ دینے کے لئے درپیش دشواریوں کو دور کرنا ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے آفیسرز ایسوسی ایشن کو فارم ہاؤس کے قیام پر مبارک باد دی اور کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی افسران کے لئے خدمات کی تعریف کی۔واضح رہے کہ فارم ہاؤس کی بکنگ کا آغاز 25 فروری سے کیا جائے گا،آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کے ڈی اے افسران سے پیر تا جمعرات 10 ہزار روپے اور جمعتہ تا اتوار فارم ہاؤس کے کرایہ کی مد میں 15 ہزار روپے وصول کئے جائیں گے اور حاصل کردہ رقم فارم ہاؤس کی صفائی و ستھرائی، پانی کی فراہمی اور بجلی کے اخراجات کی مد میں خرچ کی جائے گی۔ بعدازاں کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نوید انور کو قابل قدر خدمات پر سووینئر پیش کیا گیا جبکہ 20 گریڈ میں ترقی حاصل کرنے والے 4 کے ڈی اے افسران ممبر فنانس ورئیل اندھر، چیف انجینئر طارق رفیع، ڈائریکٹر ٹی ای بی یوسف اقبال اور شمس الحق صدیقی کو بھی سووینئر پیش کیا گیا۔ تقریب میں سیکریٹری کے ڈی اے بہزاد عامر، ڈائریکٹر فنانس محمد کاشف صدیقی، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ محمد شاہد، ڈائریکٹر پارکس محمد زاہد، ڈائریکٹر ڈی پی اینڈ یو ڈی رفیق کھوڑو، لاء آفیسر سید افتخار الحسن، ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ سید عبید احمد، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ارشد عباس، ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمر فاروق، کے ڈی اے لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف، کے ڈی اے مزدور یونین کے صدر عبدالمتین شیخ، کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عمران اعجاز، صدر اظہار الحق، نائب صدر طارق جلیل، فنانس سیکریٹری نور جہاں و دیگر افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


News Photo Gallery