Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا مقصد قبضہ مافیا سے سرکاری اراضیوں کو محفوظ کرنا ہے۔ سرکاری اراضیاں نیلام کرنے کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائے گا۔ نیلامی سے حاصل کردہ رقم ادارہ ترقیات کراچی کے انتظامی امور میں بہتری اور افسران و ملازمین کو واجبات کی ادائیگی میں استعمال کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے سوک سینٹر کانفرنس روم میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس سرکاری اراضی کی نیلامی کے لئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ جلد ازجلد پیش کی جائے اور نیلامی کے لئے اراضیوں کی نشاندہی کرکے آئینی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے نیلامی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرجانی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا اور کورنگی ٹاؤن میں موجود کے ڈی اے اراضیوں کی نشاندہی کرکے آکشن کیا جائے گا،اس ضمن میں متعلقہ حکام مختلف اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے عوام الناس کو آگاہی فراہم کریں اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم چلائی جائے،تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری آکشن میں حصہ لے سکیں۔ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے ڈائریکٹر ریکوری کو ہدایت جاری کی کہ بقایا جات کی ادائیگی سمیت ہر ممکنہ ذرائع آمدن میں اضافہ کے وسائل کو بھرپور استعمال کیا جائے جبکہ محکمہ جاتی افسران ادارہ کی مالی ساکھ بہتر اور درپیش مسائل کے خاتمہ کے لئے اقدامات پر گہری نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ادارہ کے لئے مثبت تجاویز تیار کرکے پیش کریں۔ اجلاس میں سینئر ڈائریکٹر لینڈ رضا قائم خانی، ڈائریکٹر لینڈ محمد شاہد،ڈائریکٹر ڈی اینڈ یو۔ڈی رفیق کھوڑو، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال صدیقی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ ارشد عباس، ایڈیشنل ڈائریکٹر جمیل بلوچ، متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز ودیگر افسران شرکت کی۔