Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

22-Feb-2024

کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کو 3 ارب روپے کی گرانٹ منظوری پر شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرانٹ کی منظوری سے کے ڈی اے ریٹائرڈ افسرا ن و ملازمین سمیت مرحومین افسران کی فیملی کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے جارہا ہے۔ گرانٹ کی منظوری میں اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد حاصل ہے، میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ گرانٹ کی مد میں ملنے والی رقم پنشنرز کے ہائی کورٹ اکاؤنٹ میں جائیں گے، جس مقصد کے لئے رقم حاصل ہوگی اسی مقصد پر خرچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سوک سینٹر کی بیوٹی فکیشن کا عمل جاری ہے اس کے لئے بھی حکومت سندھ کو 50 کروڑ روپے کی سمری ارسال کی ہے، قوی امکانات ہیں کہ جلد ہی 50 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ہوجائے گی۔ کے ڈی اے افسران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ادارہ کی بہتری کے لئے تمام وسائل کا بھرپور استعمال کریں تاکہ ادارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔ امید کرتا ہوں کہ 50 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری کے بعد مذکورہ بلڈنگ میں موجود غیر فعال لفٹس کو تبدیل کردیا جائے گا، انشاء اللہ العزیز رمضان المبارک سے قبل کے ڈی اے کی مختلف اسکیموں، لائنز ایریا اور پبلک ہاؤسنگ یونٹس کو نیلامی کے لئے پیش کیا جائے گا جس کے باعث ادارہ کے ذرائع آمدن میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ اس موقع پر کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے صدر عبدالمعروف نے ڈی جی کے ڈی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے ایمپلائز یونین ڈی جی کے ڈی اے کے مثبت اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی۔ اس موقع پر کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے سرپرست اعلیٰ سید عمران حسین جعفری، جنرل سیکریٹری قمر عباس، نائب صدر ندیم کھوکھر، سینئر ممبر ذیشان ملک، جوائنٹ سیکریٹری شیرافگن ودیگر رہنماء موجود تھے۔


News Photo Gallery