Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
اراضیوں پر ناجائز تجاوزات کے خاتمہ سمیت قابضین سے اراضیاں واہگزار کرنے کے لئے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی تسلسل کے ساتھ شہر بھر میں قائم کے ڈی اے ٹاؤن شپس و اسکیموں میں بڑے پیمانے پر بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کا واضح مؤقف ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف کسی صورت نرمی نہیں برتی جائے گی اور ان کے ساتھ آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ سرکاری اراضیوں پر کسی کو بھی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایسے عناصر غیر مشروط طور پر کے ڈی اے اراضیوں سے قبضہ ختم کردیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی جی کے ڈی اے نوید انور کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کی نگرانی میں شہر بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کررہا ہے۔ حال ہی میں S.A-10, ST-20 سیکٹر 35-B اور کورنگی ٹاؤن کے دیگر مقامات پر قابضین کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران بھاری مشینری کے ذریعہ غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے اراضیاں واہگزار کرالی گئی ہیں۔ واہگزار کرائی گئی اراضیوں کو آئندہ ماہ ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے کی جانے والی نیلامی میں پیش کیا جائے گا۔ آپریشن ڈائریکٹر انسداد و تجاوزات کی نگرانی، مقامی پولیس و انتظامیہ کی موجودگی میں کیا گیا۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد اراضیوں پر کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ملکیت کے بورڈ آویزاں کردیئے گئے اور فوری طور پر نگرانی نظام بھی نافذ کردیا گیا۔آپریشن کے دوران ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ارشد عباس، ایگزیکٹو انجینئر کورنگی زاہد حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ رحمت شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔