Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نوید انور نے ٹی ایم سی گلبرگ ٹاؤن کراچی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں پھولوں کا نمائش کا افتتاح کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے بحیثیت مہمان خصوصی پھولوں کی نمائش میں شرکت کی۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب سے مختصر خطاب کرتے ہوئے نوید انور نے کہا کہ ٹی ایم سی گلبرگ ٹاؤن و کراچی پریس کلب کی جانب سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے، اس طرح کے ایونٹ شہریوں کو نہ صرف خوشگوار ماحول فراہم کرنے کا سبب بنتے ہیں بلکہ شہریوں میں باغبانی کا شعور پیدا کرتے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارہ ترقیات کراچی نے شہر بھر میں کے ڈی اے ٹاؤن شپس اوراسکیموں میں پودے و درخت لگانے کا عمل شروع کیا ہے جس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلبرگ ٹاؤن محکمہ ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف اور کراچی پریس کلب کے عہدیداران نے مجھے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی جس پر میں ان کا مشکور ہوں۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے 3 ماہ گزرچکے ہیں، ان 3 ماہ میں مجھے میڈیا کے نمائندوں کی بھرپور پذیرائی حاصل رہی، میڈیا نمائندوں نے مثبت اقدامات کو نہ صرف ہر سطح پر سراہا بلکہ تنقید کا عمل بھی جاری رکھا، میں تنقید برائے تعمیر پر یقین رکھتا ہوں۔ تین ماہ کے مختصر عرصہ میں افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 40 کروڑ گرانٹ کی منظوری اور ریٹائرڈ افسران و ملازمین کی پنشنز و دیگر واجبات کی ادائیگی کی مد میں حکومت سندھ سے 3 ارب روپے کی منظوری نمایاں اقدام ہے، قوی امکانات ہیں کہ ان اقدامات کے باعث ادارہ کو معاشی استحکام حاصل ہوگا۔ رواں ماہ شہر بھر میں موجود کے ڈی اے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا جائے گا جس کے باعث ادارہ میں آمدنی کے ذرائع میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ بعدازاں کراچی محکمہ ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف اور پریس کلب کے عہدیداران نے ڈی جی کے ڈی اے نوید انور کے مثبت اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے کردار کی تعریف کی اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نوید انور کی سربراہی میں ادارہ ترقیات کراچی ترقی کے نئے سفر کا آغاز کرے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ کے ڈی اے افسران سمیت کراچی پریس کلب کے عہدیداران اور ٹی ایم سی گلبرگ ٹاؤن کراچی کے نمائندے بھی موجود تھے۔