04-Mar-2024
ڈی جی کے ڈی اے کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسفالٹ پلانٹ کے عملے نے ہنگامی بنیادوں پر ٹرک کی مرمت کرکے قابل استعمال بنادیا، بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے ٹرک کی چابی ڈائریکٹر پارکس محمد زاہد کے حوالے کی.
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کا گزشتہ روز سپر ہائی وے پر قائم کے ڈی اے اسفالٹ پلانٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے اسفالٹ پلانٹ میں موجود مشینری و گاڑیوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے کہ مشینری و گاڑیوں کی مرمت کرکے فوری طور پر قابل استعمال بنایا جائے۔ ڈی جی کے ڈی اے کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسفالٹ پلانٹ کے عملے نے ہنگامی بنیادوں پر ٹرک کی مرمت کرکے قابل استعمال بنادیا، بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے ٹرک کی چابی ڈائریکٹر پارکس محمد زاہد کے حوالے کی، جس کا مقصد ٹرک کو محکمہ پارکس کے انتظامی امور کے لئے استعمال میں لانا ہے۔ مختصرہ عرصہ میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کے مثبت اقدامات کے باعث ادارہ کے انتظامی امور میں بہتری کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام میں بھی واضح بہتری آئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے تمام شعبہ جات کے دفتری و انتظامی امور کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے اعلیٰ افسران سے ادارہ کو مستقبل قریب میں بہترکرنے کے لئے مثبت آراء و تجاویز بھی طلب کرلی ہیں۔ جس کا مقصد ادارہ کی مجروح ساکھ کو ختم کرنے کے ساتھ شہریوں میں ادارہ کے لئے اعتماد کی فضاء قائم کرنا ہے۔ نوید انور کا واضح وژن ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی بشمول افسران و ملازمین اور شہریوں کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کلیدی کردار ادا کریں۔ادارہ ترقیات کراچی شہر کراچی کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہروقت کوشاں ہے اور اس تسلسل کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔