Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے سوک سینٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متوقع بارشوں کے پیش نظر شہر بھر میں موجود کے ڈی اے ٹاؤن شپس و اسکیموں میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔ ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے متعلقہ حکام اور انجینئرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوقع غیر معمولی بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر تمام کے ڈی اے ٹاؤن شپس و اسکیموں میں نکاسی آب کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے، بارش کے پانی کی نکاسی کرنے کے لئے تمام ترڈی واٹرنگ پمپ اور مشینریز کو مستقل فعال رکھا جائے اور ضرورت پڑنے پر جنریٹرز اور ہیوی مشینری بھی کرایہ پر حاصل کی جائے۔ تمام افسران و ملازمین کسی بھی ناگہانی صورتحال نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے اپنے فرائض انجام دیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے اسکیموں و ٹاؤن شپس میں اپنے اپنے سائٹ آفس میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کئے جائیں۔متوقع بارشوں کی پیش نظر مختلف سوک ایجنسیوں کے ساتھ روابط رکھے جائیں اور مثبت حکمت عملی مرتب کی جائے۔ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ متوقع شدید بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سوک سینٹر میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کردیا گیا ہے جو کہ 24 گھنٹے بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ ہنگامی اقدامات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے کہا کہ اداره مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے لازم ہے کہ خامیوں کی نشاندہی کرکے مستقل بنیادوں پر دور کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ کے ڈی اے افسران و ملازمین کا ادارہ کی بہتری کے لئے کردار اہم ہے۔ باہمی اتفاق سے تمام افسران و ملازمین ادارہ کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کو ڈائریکٹر پارکس محمد زاہد کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے ٹاؤن شپس میں قائم نرسریوں کو فوری طور پر کرایہ کی وصولیوں کے لیے نوٹس جاری کئے جائے اور کرایہ کی مد میں اضافہ کیا جائے جس کی منظوری گورننگ باڈی کے ڈی اے سے لی جائے گی تاکہ کے ڈی اے کی ریکوری میں اضافہ ہوسکے۔اس دوران سید شجاعت حسین نے کہا کہ کے ڈی اے کے غیر فعال پارکس کو آباد کرنے کے لئے مختلف این جی اوز اور مخیر حضرات سے رابطے کرکے ایڈپشن پر دئیے جائیں، اور پارکس بننے کے بعد عوام کو بہتر سہولیات میسر آسکے گی۔ ادارہ ترقیات کراچی کے شہر بھر میں 379پارکس موجودہیں،193 پارکس میں تجاوزات جبکہ 48پارکس باؤنڈر والز میں قائم ہیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے تمام پارکس کی رپورٹ تیار کرکے پیش کرنے کے احکامات جاری کئے کہ قبضہ مافیا سے واہگزار کرکے پارکس آباد کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے، پارکس آباد کرنے کے باعث شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔اس موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع،ڈائریکٹر لینڈ محمد شاہد، ڈائریکٹر پارکس محمد زاہد، ڈائریکٹر اسپورٹس جمیل احمد، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ ارشد عباس، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ اربن ڈیزائن رفیق کھوڑو، سپریڈنٹ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز و دیگر افسران موجود تھے۔