Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین سے جنرل منیجر ورکس اینڈ اسٹیٹ K الیکٹرک لمیٹڈ عمر ایم مخدومی کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن کے ڈی اے نوید انور، ڈائریکٹر لینڈ محمد شاہد، ڈائریکٹر ریکوری جمیل احمد و دیگر افسران موجود تھے۔ ملاقات کے دوران بقایات جات کی ادائیگی اور باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمر ایم مخدومی نے ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ K الیکٹرک نے کے ڈی اے پلاٹوں کی 90 فیصد واجب الادا رقم کے پے آرڈر جمع کرادیئے جبکہ دس فیصد واجبات کی جلد ازجلد ادائیگی کردی جائے گی۔ ڈی جی کے ڈی اے نے K الیکٹرک کی جانب سے واجبات کی ادائیگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ممبر ایڈمنسٹریشن کے ڈی اے نوید انور کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ کے الیکٹرک انتظامیہ سے روابط مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ کے ڈی اے اسکیمز و ٹاؤن شپس میں موجود K الیکٹرک کے دفاتر اورگرڈ اسٹیشن کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے اور یقینی بنایا جائے کہ واجبات کی ادائیگی کا عمل جلد ازجلد مکمل ہو۔ انہوں نے موقع پر موجود ڈائریکٹر لینڈ کو احکامات دیئے کہ K الیکٹرک کے دفاتر کی کاغذی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہونے کے ساتھ ذرائع آمدن میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا جارہا ہے جو کہ ادارہ ترقیات کراچی کے لئے خوش آئندہے۔