Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے لائنزایریا پروجیکٹ بورڈ کے ممبر ذوالفقار قائم خانی کے ہمراہ سوک سینٹر بلڈنگ میں موجود لائنز ایریا پروجیکٹ کے دفتر کا اچانک دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ افسران و ملازمین کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دفتری اوقات کی پابندی کے ساتھ حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، مسلسل غیر حاضر افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے موقع پر غیر حاضر افسران و ملازمین کو شوکاز لیٹر جاری کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے واضح کیا کہ شعبہ کے افسران و ملازمین کی غیر حاضری کی ذمہ داری ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ پر عائد ہوگی لہٰذا متعلقہ شعبہ کے ڈائریکٹرز اسٹاف کی حاضری سو فیصد یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ ڈی جی کے ڈی اے نے گزشتہ ہفتہ ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کمال صدیقی کو احکامات دیئے تھے کہ آئندہ تمام افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بائیو میٹرک حاضری کے ذریعہ کی جائے گی۔ انہوں نے تمام شعبہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کی کہ اپنے محکموں میں صفائی و ستھرائی کے انتظامات میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کریں۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ پرسنل اسٹاف آفیسر ریاض احمد راشد و دیگر افسران موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے لائنزایریا پروجیکٹ بورڈ کے ممبر ذوالفقار قائم خانی کے ہمراہ سوک سینٹر بلڈنگ میں موجود لائنز ایریا پروجیکٹ کے دفتر کا اچانک دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ افسران و ملازمین کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دفتری اوقات کی پابندی کے ساتھ حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، مسلسل غیر حاضر افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے موقع پر غیر حاضر افسران و ملازمین کو شوکاز لیٹر جاری کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے واضح کیا کہ شعبہ کے افسران و ملازمین کی غیر حاضری کی ذمہ داری ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ پر عائد ہوگی لہٰذا متعلقہ شعبہ کے ڈائریکٹرز اسٹاف کی حاضری سو فیصد یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ ڈی جی کے ڈی اے نے گزشتہ ہفتہ ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کمال صدیقی کو احکامات دیئے تھے کہ آئندہ تمام افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بائیو میٹرک حاضری کے ذریعہ کی جائے گی۔ انہوں نے تمام شعبہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کی کہ اپنے محکموں میں صفائی و ستھرائی کے انتظامات میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کریں۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ پرسنل اسٹاف آفیسر ریاض احمد راشد و دیگر افسران موجود تھے۔