Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

27-May-2024

کے ڈی اے ڈپارٹمنٹل ایگزامینیشن فنانس اینڈ اکاؤنٹس کی تقریب۔ "مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین"

کے ڈی اے ڈپارٹمنٹل ایگزامینیشن فنانس اینڈ اکاؤنٹس کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے موجود حاضرین سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 برس بعد شعبہ مالیات کے سالانہ امتحانات کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس کاشف صدیقی سمیت تمام افسران و ملازمین کی امتحانات کے لئے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سن 70 اور 80 کی دہائی میں بھی یہ امتحانات کے ڈی اے فنانس آف اکاؤنٹس کے تحت ہوتے رہے ہیں تاہم بعد میں یہ امتحانات سندھ گورنمنٹ گزٹ مطبوعہ 1978ء کی روشنی میں منعقد ہورہے ہیں۔ سن 2000 کے بعد جب ادارہ ترقیات کراچی کو شہری ضلعی حکومت کا حصہ بنایا گیا تو ان امتحانات کا انعقاد تعطل کا شکار ہوگیا تاہم 2016ء میں ادارے کی ازسرنو بحالی کے بعد بھی بعض ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر یہ سلسلہ تعطل کا شکار رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات تین سطح پر ہوتے ہیں جن میں سینئر آڈیٹر ڈپارٹمنٹل ایگزام جو کہ گریڈ 16 کے لئے ہوتے ہیں، نمبر 2 لوئر اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹل ایگزام جو کہ ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر گریڈ 17 اور نمبر 3 ہائر اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹل ایگزام جو کہ سپرنٹنڈنٹ اکاؤنٹس گریڈ 17 کے لئے ہوتے ہیں، یہ امتحانات بالترتیب 3، 4 اور 5 پرچوں پر مشتمل ہیں جو کہ مکمل طور پر پروفیشنل سطح کے پرچے ہوتے ہیں۔ بعدازاں ممبر ایڈمنسٹریشن کے ڈی اے نوید انور نے کہا کہ موجودہ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ 30 سے 35 برس بعد مرحلہ وار ترقی کا عمل طے کرکے آتے ہیں، میں نئی نسل کو پیغام دینا چاہوں گا کہ محنت کریں اور کے ڈی اے پروسیس کے تحت آگے آئیں تاکہ مستقبل قریب میں ادارہ ترقیات کراچی کو اچھے اور ایماندار افسران میسر آسکیں۔ آخر میں ڈائریکٹر فنانس محمد کاشف صدیقی نے ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین، ممبر ایڈمنسٹریشن نوید انور، ممبر فنانس ورئیل اندھر و دیگر افسران کا شعبہ مالیات کے سالانہ امتحانات کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سی بی اے کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر عبدالمعروف، کے ڈی اے مزدور یونین کے چیئرمین عبدالمتین شیخ،کے ڈی اے لیبر یونین کے ممبران، سینئر افسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔


News Photo Gallery