Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے سوک سینٹر بلڈنگ کے اطراف بیوٹیفکیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ بیوٹی فکیشن میں حائل رکاوٹوں کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اور مقررہ وقت سے قبل بیوٹی فکیشن کا عمل مکمل کیا جائے جبکہ مذکورہ بلڈنگ کے اطراف شاہراہ اور فٹ پاتھ پر موجود مین ہولز کے خستہ حال ڈھکن کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور فٹ پاتھ کی خوبصورتی کے لئے کرب اسٹون اور پیور بلاک لگائے جائیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر پارکس شکیل خان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوک سینٹر فلائی اوور کے نیچے تکونا چورنگی اور اطراف پر پودے لگائے جائیں جبکہ سوک سینٹر میں موجود سبزہ زار کو خوبصورت بنانے کے لئے مزید نایاب پودے لگائے جائیں۔بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے مذکورہ بلڈنگ کے صفائی و ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سید شجاعت حسین نے صفائی و ستھرائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر سول بلڈنگ اظہر عابدی اور ایگزیکٹو انجینئر میکنیکل شعیب کو مزید بہتری کی ہدایت جاری کی جبکہ بلڈنگ میں موجود غیر ضروری سامان کو فوری طور پر ہٹانے اور بلڈنگ کے داخلی و خارجی پر سیکورٹی میں مزید اضافہ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ میں موجود پارکنگ کے نظام میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ دورہ کے ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینئر سول بلڈنگ اظہر عابدی،ایگزیکٹو انجینئر میکنیکل شعیب، پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو ڈی جی کے ڈی اے ریاض احمد راشد، ڈائریکٹر پارکس شکیل خان و دیگر افسران موجود تھے۔