Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

30-May-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے سرجانی ٹاؤن میں واقع 4-K چورنگی تا لیاری ندی یوسف گوٹھ میں زیر تعمیر روڈز کا جائزہ لیا۔

حکومت سندھ کے جاری کردہ ADP فنڈ کے تحت ادارہ ترقیات کراچی شہر بھر کے مختلف مقامات پر ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مصروف عمل ہے۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ماہر و تجربہ کار انجینئرز کی زیر نگرانی 4-K چورنگی تا لیاری ندی یوسف گوٹھ روڈ کا تعمیر اتی کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے سرجانی ٹاؤن میں واقع 4-K چورنگی تا لیاری ندی یوسف گوٹھ میں زیر تعمیر روڈز کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ روڈ کی تعمیر کے لئے اعلیٰ کوالٹی میٹریل استعمال کیا جائے جبکہ مقررہ مدت سے قبل روڈز کی تعمیر مکمل کی جائے۔ ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کو متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 4-K چورنگی تا لیاری ندی یوسف گوٹھ روڈ کی تعمیر پر تقریباً 499.818 ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ لمبائی 8 ہزار 400 فٹ اور چوڑائی 36 فٹ پر مشتمل ڈبل ٹریک روڈ تعمیر کیا جارہا ہے، روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سیوریج سسٹم کے لئے 72,36,24 اور 12 انچ کی سیوریج پائپ لائنیں بچھانے کا عمل جاری ہے اس کے علاوہ روڈ کے دونوں اطراف فٹ پاتھ قائم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ روڈز کے اطراف واٹر ڈرینج سسٹم نصب کیا جارہا ہے، جس کے باعث بارش کے دوران روڈپر پانی جمع نہیں ہوگا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہدایت جاری کی کہ افرادی و مشینری قوت میں مزید اضافہ کرکے زیر تعمیر روڈز جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ روڈز کی تعمیر سے شہریوں کو مختصر وقت میں آرام دہ سفری سہولیات میسر ہوں گی، ادارہ شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہا ہے۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینئر عباس، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر طارق، شاہد، اسرار، سب انجینئر ندیم و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery