Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

31-May-2024

وزیر بلدیات، ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ و رورل ڈویلپمنٹ سندھ سعید غنی کی زیر صدارت کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے) کی ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی ون کا اجلاس منعقد ہوا۔

وزیر بلدیات، ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ و رورل ڈویلپمنٹ سندھ سعید غنی کی زیر صدارت کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے) کی ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی ون کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین، ممبر ٹیکنیکل و چیف انجینئر طارق رفیع، ممبر فنانس ورئیل اندر و دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس بی پی ایس 18 کے کاشف صدیقی کو گریڈ 19 میں ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس کے ڈی اے جبکہ گریڈ 18 کے معین الدین اطہر کاظمی ڈپٹی سیکرٹری کو گریڈ 19 میں سیکرٹری کے ڈی اے پر پروموٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے ڈی جی کے ڈی اے کو ہدایات جاری کی کہ ان دونوں کے پروموشن کے ورکنگ پیپرز منٹس میں شامل کرکے بھیجے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی پروموشن ان کا حق ہے اور ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ تمام ایسے ملازمین جو قانون کے مطابق پروموٹ کرکے اگلے درجے میں بھیجے جائیں۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ ادارے کے سربراہ کی ذمہ داری ہے اور میری ہر ممکن کوشش ہے کہ ادارے کے ملازمین کو ان کے جائز حقوق کے حصول کے لئے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی نے فوتگی کوٹہ کے 14 ملازمین کے اہلخانہ کو بھرتی کے خطوط تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین، چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع، کے ڈی اے لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔


News Photo Gallery