Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

01-Jun-2024

کمشنر کراچی سید حسن نقوی ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید شجاعت حسین کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن یوسف گوٹھ کا تفصیلی دورہ کر رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سید شجاعت حسین نے کمشنر کراچی ڈویژن حسن نقوی کو 4k چورنگی سے لیاری نالہ تک سیوریج لائن بچھانے، سڑکوں کی تعمیر اور فٹ پاتھوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سٹارم واٹر ڈرین کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ یوسف گوٹھ کے رہائشیوں کے لیے یہ ایک دائمی مسئلہ تھا، جہاں ہر مون سون کے موسم میں بارش کا پانی جمع ہو جاتا تھا۔ ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے کمشنر کراچی کو یقین دلایا کہ آئندہ بارشوں میں ایسا نہیں ہوگا اور علاقہ مکینوں کو اور راہگیروں کو بارش میں کهڑے ہوجانے والے پانی سے چهٹکاره ملے گا۔


News Photo Gallery