Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

25-Jul-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین سے آل کراچی رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن یونائیٹڈ گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین سے آل کراچی رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن یونائیٹڈ گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مشترکہ سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آل کراچی رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن یونائیٹڈ گروپ نے ڈی جی کے ڈی اے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ادارہ ترقیات کراچی پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ حکام کو آل کراچی رئیل اسٹیٹ کی جانب سے نشاندہی کردہ مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے اور آل کراچی رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ روابط مزید مضبوط قائم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وفد نے کے ڈی اے اور آل کراچی رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کی مشترکہ کمیٹی کو فعال کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کے مثبت اقدامات کی ہر سطح پر تائید و حمایت کا اعادہ کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے کہا کہ لینڈ سے متعلق تمام فائلوں کی ویری فکیشن اور ریکارڈز کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ مذکورہ عمل مکمل ہونے کی صورت میں لینڈ سے متعلق مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں ادارہ ترقیات کراچی کے زیر اہتمام ترقیاتی کام جاری ہے، سرجانی ٹاؤن کے مختلف بلاک میں گزشتہ کئی برس سے ترقیاتی عمل تعطل کا شکار تھا، حال ہی میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مذکورہ بلاکس میں روڈکارپٹنگ اور سیوریج نظام ڈالنے کا عمل جاری ہے، جس کا مقصد مقامی شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ملاقات کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سینئر ڈائریکٹر لینڈ ورئیل اندھر، ڈائریکٹر لینڈآصف رضا چانڈیو، ڈائریکٹر ریکوری محمد جمیل، پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا شکیل صدیقی، آل کراچی رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن یونائیٹڈ گروپ کے چیئرمین کاشف شاہ، صدر کامران نذیر اور جنرل سیکریٹری رانا سعید موجود تھے۔


News Photo Gallery