Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی شعبہ کھیل میں کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے کی روش پر کارفرما ہے۔ اس روش کو قائم رکھتے ہوئے ادارہ نے کے ڈی اے گولڈ کپ سائیکل ریس کا انعقاد کیا۔ سائیکل ریس کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو اپنی بہترین صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے کا موقع ملاہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے کے ڈی اے مرکزی دفتر سوک سینٹر میں موجود سبزہ زار میں کے ڈی اے گولڈ کپ سائیکل ریس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے گولڈ کپ 45 کلو میٹر طویل سائیکل ریس سوک سینٹر سے براستہ شاہراہ فیصل، میٹرول پول، تین تلوار، سی ویو، دو دریا اور دودریا سے ہوتی ہوئی کلفٹن میں واقع سی ویو، مکڈونلڈ پر اختتام ہوئی جبکہ سائیکل ریس میں 55 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسمانی نشوونما کے لئے سائیکل کا استعمال فائدہ مند ہے، گزرتے وقت کے ساتھ سائیکلنگ کے رجحان میں واضح کمی آئی ہے۔ سائیکل ریس کے انعقاد سے نئی نسل کی توجہ سائیکل کی جانب مرکوز کرنے کا سبب بنے گی۔ آئندہ بھی ادارہ ترقیات کراچی کھیل کے مختلف شعبوں کا انعقاد کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے ڈی اے گولڈ کپ سائیکل ریس کے کامیاب انعقاد پر جنرل سیکریٹری سندھ سائیکل ایسوسی ایشن کلیم اعوان،پیٹرن اینڈ چیف سائیکل ایسوسی ایشن صدف جان، انتظامیہ سمیت افسران و ملازمین اور نجی کمپنی کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بعدازاں سائیکل ریس کے اختتام پر مشیر وزیراعلیٰ سندھ نجمی عالم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور نجی کمپنی کے اشتراک سے کے ڈی اے گولڈ کپ سائیکل ریس کے انعقاد سے نوجوان نسل کو اسپورٹس کی جانب مبذول کرنے کا مثبت اقدام ہے، وسائل کی کمی کے باوجود کھلاڑیوں نے انتھک صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جوکہ خوش آئند ہے، نئی نسل کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں تو کوئی شبہ نہیں کہ کھلاڑی دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ رواں برس پاکستان کو گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی، اگر کھلاڑیوں کو بھرپور توجہ اور تمام تر وسائل مہیا کئے جائیں تو پاکستانی کھلاڑی مزید گولڈ میڈل حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آخر میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین اور مشیر وزیراعلیٰ سندھ نجمی عالم نے کے ڈی اے گولڈ کپ سائیکل ریس میں 72 کلو میٹر اسپیڈ سے صرف ایک گھنٹہ 3 منٹ میں سفر مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی بلال دورمحمد،دوسری پوزیشن محمد علی بلوچ اور تیسری پوزیشن عزیر بلوچ کو انعامات تقسیم کئے، واضح رہے کہ ادارہ ترقیات کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین کی سربراہی میں سائیکل ریس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ ایکسٹرنل افیئرز ظفر ریاض باری، سینئر ڈائریکٹر لینڈ ورئیل اندھر، سیکریٹری کے ڈی اے بہزاد عامر میمن، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال صدیقی، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ اربن ڈیزائن فرید شیخ، ڈائریکٹر پارکس شکیل خان، سپرنٹنڈنٹ انجینئر محیب اللہ جعفری، ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ ارشد خان، پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو ڈی جی کے ڈی اے ریاض احمد راشد، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار، کے ڈی اے افسران و ملازمین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔