Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

27-Sep-2024

ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے (آباد) کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے آباد ایسوسی ایشن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے آباد ایسوسی ایشن کے دورہ کے موقع پر آباد کے عہدیداران و ممبران سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی محدود وسائل کے باوجود شہر کراچی کے باسیوں کے لئے کے ڈی اے پبلک ہاؤسنگ کی مختلف اسکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ صنعتکاروں کے لئے کراچی سرجانی ٹاؤن میں انڈسٹریل زون کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔چیئرمین آباد آصف سم سم نے ادارہ ترقیات کراچی سے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے، کے ڈی اے اور آبادکے مابین فوکل پرسن تعینات کرنے کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ کے ڈی اے اراضیوں پر تجاوزات کی نشاندہی کی۔چیئرمین آباد کا مزید کہنا تھا کہ لینڈ سے متعلق فائلوں ٹرانزیکشن کے لئے ٹائم فریم دیا جائے۔ڈی جی کے ڈی اے نے چیئرمین آباد کی تجاویز پر ایکشن لیتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر لینڈ ورئیل اندھر کو فوکل پرسن تعینات کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ کے ڈی اے اور آباد کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی مسائل کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنائیں۔ ڈی جی کے ڈی اے کا کہنا تھا کہ ادارہ ترقیات کراچی میں ریکارڈ کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لئے کمپیوٹرائزڈ کا عمل جاری ہے جبکہ کے ڈی اے اراضیوں پر قائم تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بلاتفریق کارروائی جاری ہے اور واگزار اراضیوں کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنانے کا عمل بھی جاری ہے۔سینئر وائس چیئرمین آباد ابراہیم ایس حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلفٹن بلاک 8 اور 9 میں رہائشی عمارتوں میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں۔ مذکورہ سرگرمیوں کے خاتمہ کے لئے ڈی جی کے ڈی اے نے موقع پر ہی ادارہ ترقیات کراچی کے افسران کو سروے کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ آخر میں چیئرمین اور وائس چیئرمین آباد نے ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کے ادارہ کے لئے نمایاں اقدامات کو سراہتے ہوئے آباد کی جانب سے مکمل تعاون و حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر آباد کے عہدیداران اور ممبران سمیت ادارہ ترقیات کے سینئر ڈائریکٹر لینڈ ورئیل اندھر، سیکریٹری بہزاد عامر میمن، ڈائریکٹر لینڈ آصف رضا چانڈیو، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال صدیقی، ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ ارشد خان، ڈائریکٹر ریکوری جمیل احمد، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ارشد عباس ودیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery