Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

01-Oct-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سیّد شجاعت حسین سے آباد ایسوسی ایشن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے وفد نے کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹر میں ملاقات کی۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین سے آباد ایسوسی ایشن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے وفد نے کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹر میں ملاقات کی۔ ایسوسی ایشن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز وفد کی سربراہی سینئر وائس چیئرمین آباد ابراہیم ایس حبیب نے کی۔ ملاقات کے دوران باہمی امور اور مشترکہ معاملات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چیئرمین نے آباد ممبران کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ڈی جی کے ڈی اے کو گزارشات پیش کیں۔ ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے موقع پر ہی تمام گزارشات پر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مستقل بنیادوں پر مسائل کے خاتمہ کے لئے ہدایات جاری کیں جبکہ فوکل پرسن سینئر ڈائریکٹر لینڈ ورئیل اندھر کو تمام ہدایت پر عملدرآمد یقینی بنانے،کے ڈی اے اور آباد کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانے کے احکامات جاری کئے۔ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ آباد کے متاثرہ ممبران مسائل کو تحریری طور پر کے ڈی اے آفس میں جمع کرائیں تاکہ مسائل کے حل کے لئے اقدامات کو جلدازجلد یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی میں ریکارڈ کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لئے کمپیوٹرائزڈ کا عمل جاری ہے جبکہ کے ڈی اے اراضیوں پر قائم تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں اور واگزار اراضیوں کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنانے کا عمل بھی جاری ہے۔سینئر وائس چیئرمین آباد ابراہیم ایس حبیب نے کلفٹن بلاک 8 اور 9 میں رہائشی عمارتوں میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی نشاندہی کی۔ مذکورہ سرگرمیوں کے خاتمہ کے لئے ڈی جی کے ڈی اے نے موقع پر ہی ادارہ ترقیات کراچی کے افسران کو سروے کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ آخر میں ڈی جی کے ڈی اے نے ادارہ کی جانب سے وائس چیئرمین آباد کو سووینئر اور وفد میں موجود عہدیداران و ممبران کو سندھ کی ثقافت اجرک پیش کی۔ ملاقات کے دوران آباد کے عہدیداران اور ممبران سمیت ادارہ ترقیات کے سینئر ڈائریکٹر لینڈ ورئیل اندھر، سیکریٹری بہزاد عامر میمن، ڈائریکٹر ڈی پی اینڈ یو ڈی شیخ فرید، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال صدیقی، ڈائریکٹر فنانس کاشف صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ آصف رضا چانڈیو، پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا شکیل صدیقی، ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ ارشد خان، ڈائریکٹر ریکوری جمیل احمد، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ارشد عباس ودیگر افسران موجود تھے۔