Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منشیات سے آزاد پاکستان گولڈ کپ سائیکل ریس کا افتتاح ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے مزار قائد سے کیا۔ منشیات کے خلاف 100 روزہ آگاہی مہم کے موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے مکمل آزادی دلانے کے لئے ہمیں کھیلوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے، گولڈ کپ سائیکل ریس کا انعقاد نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف متوجہ کرنے کا باعث بنے گا۔ واضح رہے کہ منشیات سے آزاد پاکستان گولڈ کپ سائیکل ریس میں 35 سائیکل سواروں نے شرکت کی، ریس 22کلومیٹر طویل فاصلے پر محیط تھی، سائیکل ریس کا آغاز مزار قائد سے ہوا جو مقررہ راستے سے ہوتی ہوئی عائشہ مسجد ڈی ایچ اے پر اختتام پذیر ہوئی۔ ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی کھیل کے شعبہ میں پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا، نئی نسل کو ”نشے سے نفرت زندگی سے پیار“ ہر سطح پر آگاہی فراہم کی جائے، سائیکلنگ کو فروغ دیا جائے تاکہ شہری نشہ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ صحتمندانہ زندگی گزار سکیں اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کریں۔ آخر میں ڈی جی کے ڈی اے نے سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل کلیم اعوان کو سائیکل ریس کا کامیاب انعقاد کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔