Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

30-Dec-2024

معاون خصوصی چیف منسٹر انسپکشن ٹیم وقار مہدی نے سی ایم آئی ٹی ٹیم کے ہمراہ کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹر بلڈنگ میں قائم مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔

معاون خصوصی چیف منسٹر انسپکشن ٹیم وقار مہدی نے سی ایم آئی ٹی ٹیم کے ہمراہ کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹر بلڈنگ میں قائم مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن، چیف انجینئر کے ڈی اے صمد جمالانی، سیکریٹری کے ڈی اے ارشد خان کے ہمراہ کے ڈی اے انجینئر ڈپارٹمنٹ کے دورہ کے موقع پر معاون خصوصی سی ایم آئی ٹی وقار مہدی نے حاضری رجسٹر چیک کئے اور غیر حاضر افسران پر برہمی کا اظہار کیا،انہوں نے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں ایل ڈی سی عقیل احمد کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے، وقار مہدی نے چیف انجینئر کے ڈی اے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپارٹمنٹ میں مستقل بنیادوں پر تمام افسران و ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔بعدازاں وقار مہدی ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ لینڈ ڈپارٹمنٹ کے دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر لینڈ آصف رضا چانڈیو کی غیر حاضری پر ناراضگی کا اظہار کیا اور لینڈ ڈپارٹمنٹ کے دفتری امور پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے سائلین سے متعلق کاموں میں تاخیر پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر لینڈ کو ہدایت جاری کی کہ سائلین سے متعلق تمام امور کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔ انہوں نے ادارہ ترقیات کراچی میں غیر فعال بائیو میٹرک سسٹم کو مکمل طورپر فعال کرنے کے احکامات جاری کئے۔ علاوہ ازیں سی ایم آئی ٹی ٹیم اور انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے افسران پر مشتمل ADP فنڈ کے تحت ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے کی۔ اجلاس میں ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر میمن،چیف انجینئر کے ڈی اے صمد جمالانی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر محیب اللہ جعفری، کے ڈی اے ایگزیکٹو انجینئرز،چیئرمین سی ایم آئی ٹی شیرین مصطفی ناریجو، ڈی جی سی ایم آئی ٹی عبدالسلام، ڈائریکٹر انجینئرنگ سی ایم آئی ٹی ظہور میمن، ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی ایم آئی ٹی عبدالشکور موجود تھے۔ اجلاس میں چیف انجینئر کے ڈی اے نے شہر کے مختلف اضلاع میں ADP فنڈ کے تحت ترقیاتی کاموں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ تمام ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو انجینئر نے فرداً فرداً ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ معاون خصوصی وقار مہدی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ وزٹ کی رپورٹ مرتب کی جائے، جبکہ کوالٹی کو ترجیح دی جائے غیر معیاری میٹریل استعمال ہونے کی صورت میں متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کام کی رفتار میں مزید اضافہ کیا جائے، ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،میں ذاتی طور پر ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ وقتاًفوقتاً دورہ کروں گا۔


News Photo Gallery