Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے چیف انجینئر کے ڈی اے عبدالصمد جمالانی، ڈائریکٹر اسپیشل پروجیکٹ جنید احمد صدیقی کے ہمراہ حکومت سندھ کے جاری کردہ ADP فنڈ کے تحت شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کا تین گھنٹے طویل دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر نے ڈی جی کے ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کریم آباد انڈر پاس کا کنکریٹ بیٹ اور دیواروں کا کام تیزی سے جاری ہے۔کریم آباد انڈر پاس ایک کلومیٹر طویل اور دو رویہ پر مشتمل ہے، انڈر پاس کی تعمیر پر 3820 ملین روپے لاگت آئے گی جس کو ADP کے فنڈز سے رواں برس مکمل کیا جائے گا۔ کریم آباد انڈر پاس کے لئے خصوصی طور پر تعمیراتی کام کی کوالٹی کو اعلیٰ معیار پر رکھا گیا ہے۔ کریم آباد انڈر پاس پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد شہریوں خصوصاً لیاقت آباد ٹاؤن اور فیڈرل بی ایریا کے شہریوں کو مختصر وقت میں آرام دہ سفری سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل الطاف گوہر میمن نے انڈر پاس کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ تعمیراتی کام کے دوران حائل رکاوٹوں کو ختم کرکے اور مشینری و افرادی قوت میں اضافہ کرکے مقررہ مدت سے قبل انڈر پاس کی تعمیر نو مکمل کی جائے۔بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے 4-Kچورنگی تا لیاری ندی یوسف گوٹھ روڈ میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ماہر و تجربہ کار انجینئرز کی زیر نگرانی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کو متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ4-Kچورنگی تا لیاری ندی یوسف گوٹھ روڈ کی تعمیر پر تقریباً 499.818 ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ لمبائی 8 ہزار 400 فٹ اور چوڑائی 36 فٹ پر مشتمل ڈبل ٹریک روڈ تعمیر کیا جارہا ہے، روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سیوریج سسٹم کے لئے 72,36,24 اور 12 انچ کی سیوریج پائپ لائنیں بچھانے کا عمل جاری ہے اس کے علاوہ روڈ کے دونوں اطراف فٹ پاتھ قائم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ روڈز کے اطراف واٹر ڈرینج سسٹم نصب کردیا گیا ہے، جس کے باعث بارش کے دوران روڈپر پانی جمع نہیں ہوگا۔ ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہے۔ڈی جی کے ڈی اے نے سرجانی ٹاؤن یوسف گوٹھ، کریمی روڈ تا سندھڑی چوک پر روڈ ز قائم کرنے کے لئے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے عبدالصمد جمالانی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ روڈز کی تعمیر کے دوران حائل رکاوٹوں کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ روڈز کی تعمیر کے دوران اعلیٰ کوالٹی میٹریل استعمال کیا جائے۔ ڈی جی کے ڈی اے کو متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گجرنالہ 6کلومیٹر طویل دو طرفہ روڈ کی تعمیر کیا جائے گا، یاسین آباد براستہ عائشہ منزل، لنڈی کوتل نالہ کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ شاہراہ نور جہاں، شاہراہ ہمایوں کے اطراف بھی سروس روڈ کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گجرنالہ اور لیاری ایکسپریس وے کو ملانے کے لئے فلائی اوور کا تعمیراتی کام کے ڈی اے کے ماہر انجینئرز کی نگرانی میں جاری ہے۔ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر میمن نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کی ہے کہ شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل مقررہ مدت سے قبل مکمل کی جائے اور جاری ترقیاتی کاموں کے دوران کوتاہی یا غفلت کی گنجائش نہیں ہے اس کے ساتھ ساتھ ناقص میٹریل کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، غفلت میں مرتکب افسران و ملازمین کے خلاف سختی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دورہ کے دوران چیف انجینئر کے ڈی اے عبدالصمد جمالانی، ڈائریکٹر اسپیشل پروجیکٹ جنید احمد صدیقی،ایگزیکٹو انجینئر سرجانی ٹاؤن عباس علی خان ودیگر افسران موجود تھے۔