Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

26-Mar-2025

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے کے ڈی اے سوک سینٹر بلڈنگ میں موجود پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا،

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے کے ڈی اے سوک سینٹر بلڈنگ میں موجود پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا،دورے کے دوران ڈیپارٹمنٹ میں بنائی گئی فوٹو گیلری کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار نے ڈیپارٹمنٹ میں قائم مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی اور سوشل میڈیا روم، نیوز سیکشن اور اخباری ترشوں کی کٹنگ روم کا بھی معائنہ کرایا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے کے ڈی اے اسکیموں میں جاری ترقیاتی کاموں کے دوران لی گئی تصاویر کا جائزہ لیا، ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ اس طرح کی آرٹ گیلری ادارے کے ماتحت ہونے والے ڈیولپمنٹ ورکس کی عکاسی کرتی ہے، اور آج کے ڈیجیٹلائز دور میں جہاں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا کردار بہت اہم ہے اسی طرح یہ آرٹ گیلری بھی حاضر دور کی عکاسی ہے،ڈی جی کے ڈی اے نے پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ہونے والے کاموں کو احسن طریقے سے انجام دینے پر اطمنان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سیکرٹری کے ڈی اے محمد ارشد خان،پی اے ٹو ڈی جہ کے ڈی اے ندیم زاہد اور ترجمان کے ڈی اے اکرم ستار موجود تھے۔


News Photo Gallery