Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

01-Aug-2025

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے جشن آزادی و معرکہ حق کی تقریبات کا آغاز سوک سینٹر میں کیا-

حکومت سندھ کی جانب سے جشن آزادی و معرکہ حق کی تقریبات کے آغاز کے سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے سوک سینٹر میں ماہ اگست کے آغاز وجشن آزادی کی تقریبات کو بھرپور انداز میں منانے کا ارادہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی روایت کے مطابق یوم آزادی شیایانِ شان طریقے سے منانے کے لئے بھرپور تیاری کی جائے۔ڈی جی کے ڈی اے اور سرپرست اعلیٰ پیپلز لیبر یونین محمد اشرف نے ملازمین و افسران اور اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی اور مادر وطن کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پیپلز لیبر یونین کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے سبزازار لان میں پودا لگا کر تقریبات کا باقاعدہ آغازکیا۔بعد ازاں ڈی جی کے ڈی اے نے ملازمین و افسران میں یوم آزادی کے حوالے سے قومی پرچم اور بیجز تقسیم کئے آخر میں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے جشن آزادی کی خوشی کے موقع پر کیک کاٹا۔ڈی جی کے ڈی اے نے پیپلز لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ کو تقریب کے انعقاد پر مبارک باد دی،اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر آئی ٹی ناصر خان، ڈائریکٹر پارکس شکیل احمد، ڈائریکٹر ماسٹر پلان شیخ فرید، لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف و دیگر افسران موجودتھے۔


News Photo Gallery