Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

19-Aug-2025

حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی فوری طور پر رین ایمرجنسی سینٹر قائم ک دیئے.

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے سوک سینٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات جاری کی کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر شہر بھر میں موجود کے ڈی اے ٹاؤن شپس و اسکیموں میں فوری طور پر بارشوں سے نمٹنے کے لئے متعلقہ ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون اور روابط قائم کریں، تمام متعلقہ افسران و ملازمین کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے اپنے فرائض کی انجام مصروف عمل رہے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ افسران و ملازمین کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے اسکیموں و ٹاؤن شپس میں اپنے سائٹ آفس میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کئے جائیں۔متوقع بارشوں کی پیش نظر مختلف سوک ایجنسیوں کے ساتھ روابط رکھے جائیں اور مثبت حکمت عملی مرتب کی جائے۔ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حالیہ شدید بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سوک سینٹر میں رین ایمرجنسی سینٹر مکمل فعال ہے جو کہ24 گھنٹے بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ ہنگامی اقدامات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔