Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

09-Oct-2025

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی کی محفلِ میلادالنبی ﷺ میں شرکت

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے سوک سینٹر میں منعقد ہونے والی روح پرور محفلِ میلادالنبی ﷺ میں شرکت کی۔ ‎ ‎یہ محفلِ میلاد ادارہ ترقیات کراچی کی مزدور یونین کے ڈی اے کے زیراہتمام منعقد کی گئی، جس میں کے ڈی اے کے افسران، ملازمین اور یونین کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ‎ ‎ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے اس موقع پر محفلِ میلاد کے شاندار انعقاد پر مزدور یونین اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ‎ ‎“ایسی روحانی محافل نہ صرف ایمان کو تازگی بخشتی ہیں بلکہ ادارے کے اندر باہمی اتحاد، محبت اور ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دیتی ہیں۔” ‎ ‎انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ ‎ ‎محفل کے اختتام پر نبی کریم ﷺ کے حضور درود و سلام اور دعائے خیر کی گئی۔


News Photo Gallery